۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یمن

حوزہ/ یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی ناجائز صیہونی حکومت کی حمایت کرے گا اسے خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی ناجائز صیہونی حکومت کی حمایت کرے گا اسے خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، یمن کی مسلح افواج کی وسیع مہم ناجائز صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے کے لیے جاری رہے گی۔

انصار اللہ کے سیاسی شعبے کے رکن علی الکہوم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے ناجائز صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے اس کے خلاف ایک بڑی، موثر اور اسٹریٹجک مہم جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ناجائز صیہونی حکومت کی حمایت کرے گا اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

القحوم نے کہا کہ ہم فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے عوام کی حمایت میں کسی بھی طرح سے دریغ نہیں کریں گے،یمن میں طاقت اور مزاحمت کے تمام عوامل موجود ہیں اور اس کا بین الاقوامی مساوات میں اہم کردار ہے۔

یمنی فوج کی کارروائیوں نے صیہونی حکومت کی اہم بندرگاہ ایلات کو مفلوج کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج نے گزشتہ چند دنوں کے دوران بحیرہ احمر میں بعض صیہونی بحری جہازوں اور ایک امریکی جنگی جہاز پر حملہ کرکے اس آبی گزرگاہ کو ناجائز صیہونی حکومت کے لیے اس قدر غیر محفوظ بنا دیا ہے کہ اب تل ابیب نے باضابطہ طور پر امریکہ، جرمنی اور فرانس سے اپنے جہازوں کو محفوظ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .